سابق گورنر پنجاب کے بھائی کے کروڑوں کے پلاٹس جعلسازی سے فروخت

November 7, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 24

ملزمان شمسی سوسائٹی کے عہدیدار ہیں، مقدمہ ایک سال سے زیر سماعت ہے
چوہدری اشرف سمیت متعدد پلاٹس کو کمرشل بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا
کراچی( نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھائی ایک سال سے انصاف حاصل کرنے کیلئے منتظر ہیں اور ان کے شمسی سوسائٹی کے پلاٹس پر قبضہ کرنے والے اور کروڑوں روپے مالیت کے رفاہی اور رہائشی پلاٹ اور جعلسازی سے پلاٹ فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ ایک سال سے زیر سماعت ہے جبکہ مقدمے میں شمسی سوسائٹی کے ممبران ایم سمیع، اور خزانچی الیاس نے مقدمے میں بے گناہی سے متعلق زیر دفعہ A249 کی درخواست داخل کر دی دونوں ملزمان فاضل عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ جبکہ مقدمے میں ایک ملزم شمسی سوسائٹی کے ممبر شبیر احمد اور ایس ایچ او سکھن انسپکٹر سرفراز گوندل بھی مقدمے میں مفرور ہیں تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے تھانہ الفلاح کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے چیئر مین ذکی قلعہ والا نائب چیئر مین شیخ شبیر احمد سیکریٹری آفتاب سمیت18 عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کئے تھے جس میں بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ چوہدری اشرف کے پلاٹس سمیت دیگر سوسائٹی کے رفاہی پلاٹ کمرشل بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کئے۔

Tags: