ٹرک ڈمپر مالکان نے سپر ہائی وے بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

November 7, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 48

غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری، بڑی تعداد میں مالکان اور ڈرائیوروں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
موٹر وے پولیس وزن کے نام پر ہمارے ڈمپر خالی کررہی ہے، دگنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، یوسف خان، مقصود خان کا مظاہرین سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹرک اینڈ ڈمپر اونرز ایسوسی ایشن نے غیر قانونی کنکشن ٹیکس کی وصولی کے خلاف جمعے کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ٹرک مالکان اور ڈرائیورز کی کثیر تعداد شریک، تھی، اس موقع پر مظاہرین موٹر وے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے، بعد ازان ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف خان، جنرل سیکریٹری مقصود خان و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے الزام عائد کیا کہ کئی ہفتوں سے موٹر وے پولیس کی جانب سے ہمارے ڈمپر کو وزن کی وجہ سے خالی کرا یا جا رہا ہے رائلٹی اینڈ ایکسائز کی جانب سے اضافی ٹیکس جبکہ ٹرک اور ڈمپر سے دگنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو غیر قانونی ہے۔ ہم نے کراچی میں یکم نومبر سے اپنے ٹرک اور ڈمپر کو چلانا بند کیا ہوا ہیں اس کے باوجود کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہماری ہڑتال مزید جاری رہے گی اور ضرورت ہوئی تو ہم سپر ہائی وے بلاک کر دینگے۔

Tags: