دہلی ہائیکورٹ، گائے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی مسترد

November 7, 2015 1:33 pm0 commentsViews: 20

گائے ذبح کرنے کی خلاف ورزی کرنے والے کو10 سال قید اور جرمانے کی سزا رکھی جائے، درخواست گزار
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی ہائی کورٹ نے گائے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔ دہلی کے رہائشی ایک راہب نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ گائے ذبح کرنے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا رکھی جائے۔ سوامی ستیا نند چکر دھری نے یہ بھی درخواست کی کہ عدالت حکومت کو پابند کرے کہ وہ ایک خصوصی منصوبے کے تحت گائو ماتا کے لئے شیلٹر بنائے۔ یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی حکومت میں گائے ذبح کرنے کے جرم میں چار مسلمانوںکو جان سے مارا جا چکا ہے۔

Tags: