کراچی میں فیکٹریوں اور کمرشل عمارتوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت

November 7, 2015 1:39 pm0 commentsViews: 21

لاہور جیسے واقعات سے بچنے کیلئے مالکان فوری طور پر انجینئروں سے عمارتوں کا سروے کروائیں، ایس بی سی ا ے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر نے لاہور میں فیکٹری بلڈنگ کے حادثے میں ہونیوالے اندوہناک سانحے کے تناظر میں فیکٹریز اور کمرشل پلاٹ مالکان کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی بلڈنگز کی پائیداری جانچنے کیلئے محکمے کے لائسنس یافتہ انجینئرز سے معائنہ کر وائیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کراچی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ افسران کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ اپنے علاقوں میں موجود انڈسٹریل ایریا میں مخدوش و خطرناک تعمیرات کی حامل فیکٹریز کے مالکان سے ملاقات کریں اور ان فیکٹریز کا سروے کیا جائے تا کہ کسی عمارتی حادثے سے قبل ہی اس کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں مختلف گیسز و کیمیکل ری ایکشن کے سبب بعض فیکٹریز کی اندرونی و تعمیراتی پائیداری و مضبوطی کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

Tags: