بابا عبدالرحمن شاہ کانپوری کا29 واں عرس آج ہوگا
کراچی (پ ر) پیر طریقت قطب دوراں بابا عبدالرحمن شاہ کانپوری کا29 واں سالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی بابا فضل الرحمن شاہ کانپوری 7 نومبر 2015ء بروز ہفتہ ( آج) بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ عبدالرحمن شاہ، پلاٹ نمبر J.M-710/5 فاطمہ جناح کالونی جمشید روڈ نمبر 2نزد اسلامیہ کالج میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جس میں قرآن خوانی گاگر شریفہ، دستار بندی، ذکر حلقہ شریف، قل شریف لنگر عام اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔