پیر پگارا نے حر جماعت کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

November 7, 2015 1:40 pm0 commentsViews: 40

سانحہ خیر پور کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی طے کی جائے گی، اہم فیصلے بھی متوقع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے ہفتہ کی دوپہر کنگری ہائو س کراچی میں حر جماعت کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں سانحہ خیر پور کے حوالے سے حر جماعت اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی اور اجلاس میں بعض اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے حر جماعت کے پاس موجود تمام خلفاء اور جماعت کے سرگرم رہنمائوں کو خصوصی طور پر کراچی طلب کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں پیر پگارا کے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صوبائی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی شرکت کریں گے۔