کراچی آپریشن کے حامی ہیں، متحدہ

November 7, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 13

ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں آکر ایک بار پھر اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی، خواجہ اظہار
ہماری جماعت کراچی میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے لیکن یہ مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونا چاہئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ان کی جماعت کراچی میں امن کی خواہاں ہے اور ہم آپریشن کے حامی ہیں جو مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف ہونا چاہئے۔ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں واپس آکر دوبارہ اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے اپنے استعفیٰ واپس لئے جانے کی درخواست دینے کے بعد اسپیکر چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئندہ یہ کوشش ہوگی کہ صوبے میں طرز حکمرانی تبدیل کرنے کیلئے اپوزیشن کا تعمیر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بے چارگی اور بے بسی پر استعفے دئیے تھے جن وجوہات کی بناء پر استعفے دینے پر مجبور ہوئے تھے ان کے سد باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے گی۔