قومی اداروں کی نجکاری سے معیشت کی کمر ٹوٹ جائیگی

November 7, 2015 1:43 pm0 commentsViews: 27

آئی ایم ایف کے احکامات پر آنکھیں بند کرکے عمل کرنے کے حکومتی رجحان کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے‘ جاوید حاجی عبداللہ
دنیا بھر میں خدمات اور اشیا پر ٹیکس انتہائی کم جبکہ یہاں پڑوسی ملک سے بھی زیادہ ہے‘ چیئرمین کنفکشنری ایسوسی ایشن
کراچی( کامرس رپورٹر) قومی اداروں کی نجکاری سے ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ جائیگی‘ آئی ایم ایف کے احکامات پر آنکھ بند کرکے عمل کرنے کے حکومتی رجحان کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے‘ بازار میں کساد بازاری کے باعث پروڈکشن کا شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے‘ چیئرمین پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن جاوید عبداللہ کی پریس کو بریفنگ ‘ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اشیاء و خدمات پر ٹیکس کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ ملک میں سیلز ٹیکس کی شرح لگا کر تاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل جاری ہے‘ پاکستان اسٹیل پی آئی اے اور پی ایس اوکی نجکاری سے حکومت کو وقتی ریلیف حاصل کرنے کی فکر ہے جبکہ ان اداروں کی فروخت سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان کا خدشہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ تاجروں میں نا اتفاقی پیدا کرنے کیلئے ان میں دھڑے بندیوں میںمصروف ہے‘ ان حالات میں تاجروں نے حکومت کی کسی چالبازی میں آئے بغیر مستحکم ارادہ کیا ہے کہ وہ اب اپنی مزاحمتی تحریک کو نئے زاویئے سے شروع کریں گے۔