کراچی میں9 نومبر کو کاروبار کھلا رہے گا، سندھ تاجر اتحاد

November 7, 2015 1:45 pm0 commentsViews: 33

سرکاری چھٹی منسوخ ہونے کے بعد کاروباری و تجارتی مراکز معمول کے بعد کھلے رہیں گے
مارکیٹوں میں چوری اور ڈکیتیوں کے اضافے کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری بڑھا دی جائے، اسماعیل لالپوریہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری اسماعیل لالپوریہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں9 نومبر کو تمام کاروبار تجارتی مراکز ‘مارکیٹیں اور دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں وفاقی حکومت کی جانب سے9نومبر کی عام تعطیل کے خاتمے کے اعلان کے بعد سندھ تاجر اتحاد کے تحت بھی تمام مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کیلئے سرکلر جاری کردیا گیا ہے‘ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر کئے گئے وعدے فوری طور پر پورے کرے اور تاجروں میں موجود ابہام کا خاتمہ کیا جائے‘ کراچی کی تمام مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتیوں کی وراداتوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے اور مارکیٹوں میں اضافی پولیس نفری کو تعینات کیا جائے‘ اس بات کا اعلان انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں تاجروں کے آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

Tags: