لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

November 7, 2015 1:47 pm0 commentsViews: 47

انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کا معیار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ترجمان سندھ پولیس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا،جس میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ،ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد،ڈی آئی جی ویسٹ مسٹر فیروز شاہ،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ تمام ڈسٹرکٹ کیایس ایس پیزاور انوسٹی گیشن کے ایس ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کراچی پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میںلاپتہ افراد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااور حکمت عملی تیار کی کراچی پولیس چیف نے ماتحت افسران کو اس ضمن میں ہدایات دیں جن پر فوری عملدرآمد کا کہا گیا۔جبکہ آئندہ پولیو مہم کی حوالے سے بھی تبادلہ کیا گیا،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے معیار کو بڑھانے کے لئے تجاویزدیں گئیں اورحل نہ ہونے والے مقدمات کا پتہ لگانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Tags: