کورنگی ماڑی پور، گاڑی کی ٹکر اور کرنٹ لگنے سے6 سالہ بچے سمیت2ا فراد ہلاک ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاکتیں

November 7, 2015 1:47 pm0 commentsViews: 31

جام صادق پل کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل سوار2 بھائیوں،11 سالہ وجاہت اور6 سالہ مصباح کو کچل دیا
ہاکس بے روڈ پر گھر کے اندر کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے30 سالہ ابراہیم چل بسا
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں بچے سمیت2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کے قریب موٹرسائیکل سوار کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا ،جس کے نتیجے میںموٹرسائیکل سوار 11 سالہ وجاہت ولدزاہداسکا چھوٹا بھائی 6سالہ مصباح زاہد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مصباح چل بسا ، جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ سجاد ولد ابراہیم جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ورثاء قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس نے واقع سے لا علمی ظاہر کردی۔

شاہ نورانی جانیوالی بس پر ڈاکوئوں کا دھاوا‘ ایک ہلاک
منگھوپیر میںہمدرد یونیورسٹی کے قریب دو مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی ایک شدید زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے منگھو پیر ہمدرد یونیورسٹی کے قریب شاہ نورانی جانے والی بس پر ڈاکوئوں کا دھاوا، ڈکیتی مزاحمت پر 1شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق آج صبح منگھو پیر کے علاقے ہمدرد یونیورسٹی کے قریب2 موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر کوسٹر روک کر اس میں داخل ہوگئے اور اسلحے کے زور پر مسافروں کو یر غمال بنا لیا اور پوری بس میں لوٹ مار شروع کر دی جس پر ڈکیتی مزاحمت کی گئی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں35 سالہ نجیب دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بتایا کہ مزکورہ حدود بلوچستان میں آتی ہے کراچی کی حدود نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شاہ نورانی جاتے ہوئے پیش آیا۔ مقتول اور زخمی سرجانی ٹائون کے ہائشی تھے۔

 

Tags: