زرداری فورس آئی تو جنگ ہوگی، ذوالفقار مرزا

November 7, 2015 1:49 pm0 commentsViews: 21

بدین کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو خونریزی ہوگی، بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرایا جائے
سندھ کے حقوق کی خاطر100 دشمن بھی مارنے پڑیں تو ماریں گے، سابق وزیر داخلہ کی دھمکی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرز انے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں کیوںکہ اگر زرداری فورس آئی تو جنگ ہوگی‘ نجی ٹی وی کے مطابق ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی خاطر 100 دشمن مارنے پڑے تو ماریں گے‘ ایک غریب کی جان گئی تو 10جانیں دوسروں کی بھی جائیں گی‘ جب کہ اگر بدین کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو خونریزی ہوگی ‘ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد حکومت اور زرداری پریشان ہیں‘ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بدین میں الیکشن کرایا جائے کیوں کہ اس علاقے میں انتخابات کے موقع پر خونریزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Tags: