حرام اشیاء کی پولٹری فوڈ تیار کرنیوالی فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم

November 7, 2015 1:54 pm0 commentsViews: 42

بعض ادارے سور کی چربی اور دیگر مصنوعات درآمد کرکے پولٹری صنعت میں استعمال کررہے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے مرغیوں کی خوراک میں دوبارہ سے حرام اشیاء کی آمیزش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو درآمد کنندگان‘ آمیزش کرنے والی فیکٹریوں اور ان کے سپلائرز کیخلاف جرم ثابت ہونے پر ادارے سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں‘ یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹر ایسوسی ایشن کی شکا یت پر کئے ‘ا جلاس میں آل پاکستان سالونٹ ایکسٹرایکٹر ایسوسی ایشن کے صدر رانا اقبال حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بعض اداروں نے سور کی چربی و دیگر مصنوعات مختلف طریقوں سے درآمد کرکے پولٹری کی صنعت میں استعمال کرنے کا کام شروع کررکھا ہے‘ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ مافیا 2006 ء میں بہت زیادہ متحرک تھا جس نے فرٹیلائزر کے نام پر ان حرام اشیاء کو درآمد کیا اور پھر سپریم کورٹ نے2007 ء میں سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے اس مافیا کی سرگرمیوں کو بند کیا تھا لیکن یہ مافیا اب دوبارہ سے سرگرم ہوگیا ہے۔

Tags: