ایشوریہ دیوالی گھر والوں کیساتھ منائینگی

November 7, 2015 1:49 pm0 commentsViews: 25

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اس بار دیوالی اپنے گھر میں منائیں گی‘ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں دیوالی اپنے گھر میں منائوں گی‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب گھر والوں کو اپنے اپنے مصروف شیڈول میں وقت نکالنے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملتا‘ لہٰذا جب موقع ملتا ہے میں اس کو گنواتی نہیں ہوں اور اپنا سارا وقت اپنے گھر اور گھر والوں کے ساتھ گزارتی ہوں‘ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں کرن جوہر کی فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ میں انوشکا شرما‘ رنبیر کپور اور فواد خان کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

Tags: