ARYڈیجیٹل کی خوبصورت سیریل ناراض، بے قصور اپنی مثال آپ ہونگی

November 7, 2015 1:55 pm0 commentsViews: 77

مصنف مبارک کملانی، عمران نذیر کے سوپ ’’رفعت آپا کی بہویں‘‘ میں بشریٰ انصاری کی لاجواب پرفارمنس
کراچی( کلچرل رپورٹر) اے آر وائی ڈیجیٹل ناظرین کو دکھائے گا سیریل ناراض‘ بے قصور‘ میں ادھوری اور سوپ ‘رخصت آپا کی بہوئیں پروگراموں کے حوالے سے لیز کا پی ایڈیٹر م ش خ نے بتایا کہ سوپ ’’ رخصت آپا کی بہوئیں‘‘ میں بشریٰ انصاری‘ شہزاد مختار‘ فیضان شیخ‘ سمن عابد‘ فرح ندیم‘ شہزاد رضا‘ مدیحہ زیدی اور نوید رضا قابل ذکر ہیں‘ یہ سوپ پیر سے لے کر جمعرات تک رات 7 بجے دیکھا جائیگا‘ سیریل ’’ ناراض‘‘ کہانی کا آغاز تین مرکزی کردار وں کے درمیان ہے جس کے مرکزی کردار اذلان‘ فریحہ اور آزر ہیں اس کے مصنف محسن علی ہدایت کار نجف بلگرامی ہیں جبکہ فنکاروں میں فیصل قریشی‘ سارا خان‘جویریہ عباسی‘ ساجد شاہ‘ منزہ ابراہیم اور فہد احمد قابل ذکر ہیں‘ یہ سیریل ہر پیر کی رات8بجے دکھائی جائیگی‘ سیریل ’’ بے قصور‘‘ کی کہانی میں بے گناہ لوگ انسانوں کی نظر میں گناہ گار بن جاتے ہیں اور پھر انسان خود ہی ان کی سزا مقرر کرتا ہے‘ اسے تحریر کیا ہے‘ ثمینہ اعجاز نے جبکہ ہدایت آصف حسین کی ہیں‘ فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ‘ وسیم عباس‘ ساجد حسین ‘جویریہ عباس‘ صلاح الدین تنیوشامل ہیں یہ سیریل ہر بدھ کی رات 8بجے دکھائی جائیگی‘ سیماشیخ کی تحریر کردہ سیریل‘‘ میں ادھوری‘‘ کی ہدایت کار رومی انشا جبکہ فنکاروں میں طلعت حسین‘ اسفر رحمن‘ صبا حمید‘ نوشین شیخ‘ ثانیہ شمشاد قابل ذکر ہیں۔ سیریل ’’ میں ادھوری‘‘ ہر ہفتے کی رات 8بجے دکھائی جائیگی۔

Tags: