فیصل بینک کے ورلڈ کریڈٹ کارڈ کا آغاز

November 7, 2015 1:54 pm0 commentsViews: 28

کارڈ کی اس شراکت سے صارفین کو زندگی کے مختلف امور سے متعلق سہولیات مہیاکی جاسکیں گی
کراچی( پ ر)پاکستان کے معروف بینک فیصل بینک لمیٹڈ(FBL) نے کراچی کی مقامی ہوٹل میں ورلڈ کریڈٹ کارڈ کو متعارف کرایا۔FBL ورلڈ کریڈٹ کارڈ کا یہ اقدام اپنے مستقل گاہکوں کو عالمی سطح کی بیش قیمت اور انتہائی خاص سہولیات فراہم کرنا ہے۔FBL کے صدر اورسی ای او نعمان انصاری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ماسٹر کارڈ اور فیصل بینک ورلڈ کریڈٹ کارڈ کی اس شراکت سے صارفین کو زندگی کے مختلف امور، سفر اور تحفظ سے متعلق سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔اس میں سفر کا ایک جدید پروگرام متعارف کیا گیا ہے جس میں ہوٹلوں ، بحری جہازوں اور ٹرین کی بکنگ شامل ہیں۔اس کارڈ کی بدولت دنیا بھر کے 500 سے زائد بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آپ کو خدمات مہیا کی جاسکیں گی۔اس پروگرام کے تحت دنیا کا مشہور PGA گولف ٹور اور مختلف گولف کورسز آپ کی پہنچ میں ہوں گے اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی طرز کے کھانوں کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔فیصل بینک ورلڈ کریڈٹ کارڈ کے صارفین اعزازی طور پر بڑے شہروں کے اہم مقامات پر خادمین کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی سفر کے دوران انہیں میٹ اینڈ اسسٹ کی مفت سہولت بھی حاصل ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب نعمان انصاری نے کہا “ہم اپنی مصنوعات کے ترقی کے لیے ان تھک کوششیں کررہے ہیں اور فیصل بینک ورلڈ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہم اپنے صارفین کو دنیا کی بہترین خدمات مہیا کرسکیں گے تاکہ وہ ان مخصوص سہولیات سے فائدہ اٹھائیں جو دنیا کے صرف مراعات یافتہ لوگوں کے لیے مخصوص ہیں۔فیصل بینک لمیٹڈ کے بارے میں فیصل بینک لمیٹڈ نے کمپنیز آرڈیننس کے تحت 3 اکتوبر 1994 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ بینک کے شیئرز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک ایکسچینجز لِسٹڈ ہیں۔