لاہور: فیکٹری کے ملبے سے مزید5لاشیں برآمد،نوجوان زندہ نکلا

November 7, 2015 1:56 pm0 commentsViews: 21

مرنے والوں کی تعداد45ہوگئی، زندہ بچنے والا 22سالہ شاہد کا تعلق خانیوال سے ہے
شاہد کی جگہ ایک ناقابل شناخت لاش دفنا دی گئی تھی، نوجوان کو زندہ دیکھ کر رشتہ دار خوشی سے جھوم اٹھے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندر فیکٹری حادثے میںملبے تلے دبے افراد میں سے ایک نوجوان کو 50 گھنٹے بعد نکال لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملبے سے نکلنے والے 22 سالہ شاہد کا تعلق خانیوال سے ہے۔ شاہد کی جگہ لواحقین نے کسی اور لڑکے کی لاش کو شناخت کرکے دفنا دیا تھا۔2 روز قبل گرنے والی فیکٹری کی عمارت تلے دبنے سے اب تک 45افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مزید 5 لاشیں نکالی گئیں۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو نکالنے کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کیاجائے گا۔ ان کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کارروائی کی جائے گی۔ فیکٹری کے ملبے کو ہٹانے کا آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا۔ فیکٹری مالک رانا اشرف سمیت مزید 19 لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے عملے سمیت ساڑھے تین سو سے 400افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Tags: