عمران خان کے دوست زلفی آج ریحام سے ملاقات کریں گے

November 7, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 31

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری لندن پہنچ گئے ہیں۔ زلفی بخاری نے4روز پہلے پاکستان میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ زلفی بخاری نے پاکستان میں تحریک انصاف کے2 سینئر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ وہ لندن میں آج یا کل ریحام خان سے ملیں گے۔

Tags: