امین فہیم کی طبیعت بہتر،امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان

November 9, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 267

انتقال کی خبروں پر افسوس ہوا جس کی وجہ سے لاکھوں مرید رنجیدہ ہوئے، نہ جانے کس نے یہ خبر میڈیا کو دی
ان کی طبیعت بہتر ہے، بیڈ سے اٹھا کر ورزش کرائی جارہی ہے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد امریکا لے جائیں گے، اسلم پیرزادہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے ، آئندہ ہفتے مخدوم امین فہیم کو مزید علاج کے لئے امریکہ لے جائے جانے کا امکان ہے حتمی فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اتوار کو مخدوم امین فہیم کے ترجمان محمد اسلم پیرزادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر افسوس ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مرید رنجیدہ ہوئے ہیں معلوم نہیں ہے کہ ایسی بے بنیاد خبر کس نے میڈیا کو دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اب بیڈ سے اٹھا کر ویل چیئرپر ورزش بھی کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے آئندہ ہفتے مخدوم امین فہیم کو مزید علاج کے لئے امریکا لیکر جائیں گے تاہم حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے ۔

Tags: