فریضہ حج کے بعد، خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل

November 9, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 52

روح پرور تقریب میں حرمین شریفین کے نمائندے خاص طور پر گورنر مکہ خالد الفیصل کی نماز فجر کے بعد خصوصی شرکت
خانہ کعبہ کی دیواروں کو خوشبوئوں سے بھیگے کپڑوں سے دھویا گیا، فرش پر معطر زم زم استعمال کیا گیا
مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔ سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نائب کی حیثیت سے گورنر مکہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب کا افتتاح کیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ‘ شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ‘غسل کعبہ کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوئی جس میں عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا‘ اس موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبو میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑوں سے صاف کیا گیا‘ خانہ کعبہ کے علاوہ مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا‘ مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا گیا۔

Tags: