آج صبح، یوم اقبال پر مزار پر گارڈ کے فرائض پاک نیوی نے سنبھال لیے

November 9, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 35

علامہ اقبال کے138 ویں یوم پیدائش پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کموڈور ایس ایم شہزاد تھے
مزار پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد رینجرز کے دستے نے حفاظت کے فرائض نیوی کے سپرد کر دیئے
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا138 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار پر گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقدہوئی جس میں پاک رینجرز کے دستے نے گارڈ کے فرائض پاک نیوی کے نوجوانوں کے سپرد کر دئیے گارڈکی تبدیلی کے مہمان خصوصی کموڈور لاہور ایس ایم شہزاد تھے۔ اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کے بعد نیوی کے نوجوانوں نے مزار کی حفاظت کے فرائض سنبھال لئے علاوہ ازیں آج اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، سرکاری و نجی ٹی وی چینل علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی فیچرز، پروگرام، سیمینارز نشر کریں گے۔ جبکہ ملک بھر کی نجی سرکاری یونیورسٹیوں میں اقبالیات اور علامہ اقبال سے متعلق سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، ایوان صدر میں بھی سرکاری سطح پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں عام تعطیل ہو گی جبکہ سوشل میڈیا پر عوام نے یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Tags: