آج صبح قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ شروع

November 9, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 20

وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ایوان سے چلے گئے،بھاگنے والے نہں ہیں،رانا شفقت محمود کی بات چیت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کیلئے پولنگ شروع ہوگئی اس نشست کیلئے مسلم لیگ ن کے ایاز صاد ق اور تحریک انصاف کے رانا شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہے۔ صبح  جب پولنگ شروع ہوئی تو سب سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ جس کے بعد ایوان سے چلے گئے۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے رانا شفقت محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھاگنے والے نہیں ہیں مقابلہ کرینگے واضح رہے کہ اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ایاز صادق کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں کیونکہ انہیں پیپلز پارٹی  ، متحدہ قومی موومنٹ اور جے یو آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مفادات کیلئے ن لیگ سے مل گئی ہیں ہمیں نمبر آف گیم کا اندازہ ہے لیکن ن لیگ کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ن لیگ کو من مانیاں کرنے نہیں دینگے۔ ہر جگہ پر مقابلہ کرینگے  دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کو نہیں سردار ایاز صادق کو ان کی کارکردگی پر ووٹ دے رہے ہیں۔

Tags: