خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی

November 9, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 24

نیو یارک ( آن لائن)  خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر  لندن کی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی دسمبر میں ترسیل کیلئے قیمت 4.32 فیصد یا 2.14 ڈالر کی کمی سے 47.42 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل49.56  ڈالر فی بیرل تھی جبکہ امریکی مارکیٹ میں ویسٹ  ٹیکساس انٹر میڈیٹ ( ڈبلی ٹی آئی) خام تیل کی قیمت دسمبر میں فراہمی کیلئے2.3 ڈالر  یا4.94 فیصد گھٹ کر 44.29 ڈالر ہوگئی جو ایک ہفتے قبل 46.59 ڈالر فی بیرل تھی۔

Tags: