خیر پور ، عزاداروں پر چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت7 ہلاک

November 9, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 9

25 محرم کے ماتمی جلوس کے بعد ببرلو کے ایک مکان میں خواتین کی مجلس ہو رہی تھی کہ چھت اچانک گر گئی
24 خواتین اور بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،3 کی حالت نازک
سکھر( نیوز ڈیسک) خیر پور کے قصبے ببر لو میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین و بچوں سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ بچوں سمیت چوبیس عورتیں زخمی  ہوگئیں۔ یہ حادثہ  ببر لو کے رہائشی پپو شاہ کے گھر میں اس وقت پیش آیا۔  جب پچیس محرم کے ماتمی جلوس کے بعد تیس کے قریب خواتین  اور بچے چھت پر  جمع تھے جن کا بوجھ چھت نہ سہار سکی اور نیچے آگری۔ چھت گرنے سے چودہ سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پچیس خواتین   اور بچے زخمی ہوئے ، زخمیوں کو سکھر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

Tags: