لالو اتحاد جیت گیا انتہا پسند مودی کو بہار کے انتخابات میں عبرتناک شکست

November 9, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 19

راشٹریہ جنتا دل اور لالو پرشاد کی جنتا دل یونائیٹڈ نے 165 نشستیں حاصل کرلیں‘ بی بے پی کو صرف 58 سیٹیں مل سکیں
حمایت کرنے پر بہار کے لوگوں کا شکر گزار ہوں‘ وزیر اعلیٰ نتیش کمار‘ سب نے محنت کرکے این ڈی اے کو شکست دی‘ کانگریس
نئی دہلی، پٹنی( مانیٹرنگ ڈیسک، اے این این) بھارتی ریاست  بہار کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں مسترد کر دی ہیں  اور ریاستی انتخابات میں حکمران بی جے پی کے اتحاد کو شکست ہوگئی ہے اور وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کی راشٹر یہ جنتا دل اور لالو پر شاد کی جنتا دل یونائیٹڈ نے نریندر مودی کی بی جے پی کا دھڑن تختہ کر دیا ہے۔ بی جے پی کو صرف اٹھاون نشستیں ملی ہیں جبکہ لالو پرشاد کے اتحاد نے دو سو تینتالیس میں سے 165 نشستیں حاصل کیں۔ کانگریس کی پذیرائی میں ریکارڈ 56 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی سیٹیں 4 سے بڑھ کر25 سال بعد20 ہوگئیں دیگر جماعتوں کے ساتھ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بہار کے ریاستی انتخابات کی تمام 33 نشستوں کے سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں الیکشن میں حکمران جماعت  جنتا دل یونائیٹڈ کو71 نشستیں ملی ہیں۔  بھارت کی سابق حکمران جماعت  انڈین نیشنل کانگریس  کو بھی 25 سال بعد پذیرائی ملی ہے اور اسے 20 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس کے ووٹ بینک میں55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لوک جن پارٹی 5 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ راشٹر یہ لوک سمتا پارٹی2 نشستیں حاصل کر سکی جبکہ دیگر جماعتوں کو12 سیٹیں ملی ہیں۔  دوسری جانب بھارت کی سرکاری خبر  ایجنسی کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی شکست قبول کر لی ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فون کرکے ان کی جماعت اور ان کی اتحادی پارٹیوں  کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ  نتیش کمار نے اپنے پہلے ٹوئیٹ مٰں بہار کے لوگوں کا زبردست حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا اس کے بعد مبارک باد دینے  والے سر کردہ رہنمائوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنی فتح میں با وقار رہیں گے۔  جبکہ کانگریس  احمد پٹیل نے کہا ہے کہ بہار کی قیادت اور کارکنوں کومبارک باد  دی ہے۔ جے ڈی یو کے سرکردہ رہنما شردیادو کا کہنا ہے کہ رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بہار کے نتائج نے وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک  کو تقسیم نہٰں کر سکتے۔

Tags: