اداکار درپن کی برسی خاموشی سے گزر گئی

November 9, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 16

کراچی( کلچرل رپورٹر) ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 35 ویں برسی خاموشی سے گزر گئی۔ درپن1929ء میں ہندوستان  کی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے  ان کا اصل نام عشرت عباس تھا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آگئے۔  وہ سنتوش کمار، ہدایتکار ایس سلیمان اور اداکار منصور  کے بھائی تھے۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1951ء میں فلم ’’بلو‘‘  سے کیا۔ پاکستان میں چند فلموں میں کام کرنے کے بعد وہ ممبئی چلے گئے جہاں انہوں نے فلم عدل جہانگیری اور باراتی میں کام کیا،۔ 1957ء میں پاکستان واپسی پر انہوں نے کئی کامیاب فلموں ساتھی، رات کے راہی، سہیلی، گلفام، قیدی، آنچل، باجی، شکوہ، اک تیرا سہارا اور نائلہ وغیرہ میں کام کیا ان کی بطور ہیرو آخری فلم  پائل کی جھنکار، 1966  ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ درپن نے اپنے وقت کی حسین اور مقبول ہیروئن نیئر سلطانہ کو اپنا جیون ساتھی بنایا اور یہ ساتھ مرتے دم تک قائم رہا۔ ان کا انتقال 8 نومبر1980 ء کو لاہور میں طویل علالت کے باعث ہوا۔