تحریک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض ہوگئی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اور کراچی کے اتحادی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر حمایت کے معاملے میں تقسیم ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے بجائے ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی قیادت سے قومی اسمبلی ن لیگ کی حمایت پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔