صدر میں جرائم اور لوٹ مار کو جلد ختم کر دینگے، ڈی آئی جی سائوتھ

November 9, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 22

تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لائے جائیں گے، ڈاکٹر جمیل
جیولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اضافی نفری کا مطالبہ
کراچی( کامرس رپورٹر) صدر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں میں پر جلد قابو پالیں گے۔ تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ پورے شہر میں بالخصوص صدر میں مانیٹرنگ سسٹم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے باعث اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد ارشد نے بتایا کہ صدر کی جیولری مارکیٹوں میں ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آ پ تحت سی سی ٹی وی کیمرے اور سائونڈ سسٹم نصب کیا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹ کی مزید تنصیب کیلئے بھی متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر کی مارکیٹوں میں تعینات نفری میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔ ڈی آئی جی سائوتھ نے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے نفری اور پیٹرولنگ میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے، وفد میں صدر عبدالعزیز ، سیکریٹری جنرل عدنان پاریکھ و دیگر بھی موجود تھے۔

Tags: