صرف سندھ نہیں پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے بلاول بھٹو

November 9, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 14

پورے ملک میں پارٹی کو مضبوط کرینگے‘ جاگیرداروں‘ سرمایہ داروں سے غریبوں اور کسانوں کو حقوق دلا کررہیں گے
بلاول ہائوس میں ٹنڈو الٰہیار کے عہدیداروں سے خطاب‘ وزیر اعلیٰ‘ فریال تالپور اور نثار کھوڑو بھی موجود تھے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ صرف سندھ بلکہ پورا پاکستان  اور وڈیروں سے غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق  ان کو دلوائیں گے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  تمام سیاسی قوتوں فریقین کیلئے میدان کھلا ہے تا کہ نچلی سطح تک کے لوگوں کی خدمت کیلئے حقیقی نمائندوں کا انتخاب ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلاول ہائوس میں ضلع حیدر آباد ، اور ٹنڈو الٰہ یار کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، نثار کھوڑو، جام خان شورو اور جمیل سومرو و دیگر موجود تھے۔ بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں اور ان کے کارندے ٹکرائو کی صورتحال پیدا کرکے اس الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کریں لیکن امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ ایسی حرکتوں اور عوام پر دبائو ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے الرٹ رہیں گے۔

Tags: