عمران خان سندھ کے2 روزہ دورہ پر 12 نومبر کو کراچی پہنچیں گے

November 9, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 13

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر جمعرات12 نومبر کو کراچی پہنچیں گے عمران خان اسی روز ایئر پورٹ سے اندرون سندھ روانہ ہوں گے جہاں وہ عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں ٹنڈو الٰہ یار ، حیدر آباد اور میر پور خاص میں پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمران خان جمعہ 13 نومبرکو ماتلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Tags: