ڈاکٹرعاصم کے اسپتال کی غیرقانونی پارکنگ ختم

November 9, 2015 5:27 pm0 commentsViews: 20

نیب کی کارروائی، نارتھ ناظم آباد میں اسپتال انتظامیہ نے پارک پر غیرقانونی قبضہ کررکھا تھا
کراچی( نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کی جاری تحقیقات کے دوران پہلی کامیابی سامنے آئی ہے نارتھ ناظم آباد میں واقع ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال کی جانب سے بنائی گئی غیر قانونی پارکنگ ختم کر ا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تحقیقات کے دوران نیب حکام نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال انتظامیہ سے اسپتال کے سامنے پارک پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے پارکنگ بنانے سے متعلق  جواب طلب کیا تھا، ذرائع کے مطابق پارک کی زمین پر اسپتال انتظامیہ کا قبضہ تھا۔ جہاں اسپتال آنے والے افراد اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے اس خط پر جواب تو نہ آیا مگر پارک کے گیٹ پر دیوار کھڑی کرکے وہاں پارکنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دیوار کھڑی کرنے کے بعد اب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی سڑک پر ہی پارک کی جا رہی ہیں۔

Tags: