ہفتہ اتوار کو بھی ٹریفک لائسنس برانچیں کھلی رہیں گی‘ آفتاب پٹھان

November 9, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 49

کراچی (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس ڈاکٹر آفتاب پٹھان نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ہفتہ کے روز رتعطیلکے باوجود کلفٹن ، ناظم آباد اور کورنگی کی تینوں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے کام کا فیصلہ برقرار رہے گا، جبکہ اتوار 15 نومبر کے بعد اتوار کی تعطیل پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز بند رہے گی، ڈی آئی جی ڈاکٹر آفتاب پٹھان نے کہا کہ اتوار کو تعطیل کرنے کا فیصلہ ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر عوام کے رش کی کمی اور صورتحال معمول پر آنے کے پیش نظر کیا گیا البتہ ہفتے روز تعطیل نہ کرتے ہوئے عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت دی جاتی رہے گی اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے۔

Tags: