لوٹ مار کیخلاف ایف بی ایریا کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

November 9, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 22

کراچی(کرائم رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں علاقہ مکینوں کا لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین نے پولیس کے خلاف درج نعروں پر مبنی پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے متعلقہ ایس ایچ او کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا،احتجاج کے باعث واٹر پمپ سے عائشہ منزل تک جانیوالی سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔