اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے‘ گورنر سندھ

November 9, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم اقبال پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ   علامہ اقبال ؒ مسلم امہ ّ کے ان دانشوروں اور فلسفیوں سے تعلق رکھتے تھے جو اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے انہوں نے اپنے کلام میں دور حاضر اور مستقبل میں درپیش خدشات کا اظہار کیا تھا اقبالؒ کے کلا م میں ہمیں ان مسائل کا حل بھی نظر آتا ہے جو آج مسلم امہّ کو درپیش ہیں بالخصوص تہذیبوں کے تصادم کے حوالے سے کلام اقبال میں ہمیں ان مسائل کا حل نظر آتا ہے ۔ اقبالؒ نے قومی حمیت اور غیرت کو لفظی معنوں سے معنوی معنوں میں پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خودی اور فقر وہ طاقتیں ہیں جن سے طاغوتی قوتوں سے پنجہ آزمائی کی جاسکتی ہے اور ہم اپنے رب کے سامنے اس کی پسندیدہ قوم کی حیثیت سے پیش ہوسکتے ہیں ۔

علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین
کے داعی تھے‘ گورنر سندھ
کراچی(سٹی رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم اقبال پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ   علامہ اقبال ؒ مسلم امہ ّ کے ان دانشوروں اور فلسفیوں سے تعلق رکھتے تھے جو اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے انہوں نے اپنے کلام میں دور حاضر اور مستقبل میں درپیش خدشات کا اظہار کیا تھا اقبالؒ کے کلا م میں ہمیں ان مسائل کا حل بھی نظر آتا ہے جو آج مسلم امہّ کو درپیش ہیں۔گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ یوم اقبال پر ہم اقبالؒ کے خواب کو شرمندئہ تعبیر کرنے میں تندہی سے ایک سر بلند قوم کی طرح ان حالات کا مقابلہ کرنے کا عزم کریں گے جس کا روح اقبالؒ ہم سے تقاضہ کرتی ہے۔

Tags: