گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرینگے، بحریہ چیف

November 9, 2015 5:37 pm0 commentsViews: 26

پاکستان کو بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع کررہے ہیں
جنگی مشق سی اسپارک میں بحریہ ، فضائیہ اور آرمی کے جوان  حصہ لے رہے ہیں، ایڈمرل ذکاء اللہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی اہم جنگی مشقیں سی اسپارک2015جاری ہیں۔نیول چیف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔ گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور ہے اور بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے پاک بحریہ کی جاری جنگی مشق سی اسپارک2015میں مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس کا دورہ کیا ۔انہوں نے اگلے مورچوں میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے خطاب میں کہا کہ اورپاک بحریہ اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہے ۔ گوادر کو بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی ۔پاک بحریہ کہ جنگی مشق سی اسپارک میں بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

Tags: