ایم کیو ایم ایاز صادق کی حمایت کریگی‘ رابطہ کمیٹی

November 9, 2015 5:37 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکے لئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کی حمایت کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایازصادق اوروفاقی وزیرقانون زاہدحامدنے آج اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ رشیدگوڈیل ، اقبال قادری اورسنجے پروانی سے ملاقات کی ۔ ایازصادق نے رشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوروزیراعظم کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔ ملاقات میں اسپیکر کے لئے ہونے والے انتخاب میں تعاون کے معاملہ پر گفتگوکی گئی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ کل ہونے والے انتخاب میںمسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کوووٹ دیں۔

Tags: