عبادت گاہیں واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں، واٹر بورڈ

November 9, 2015 5:37 pm0 commentsViews: 24

بعض مذہبی مقامات کے منتظمین نے بلا اجازت واٹر کنکشن حاصل کررکھے ہیں، ایم ڈی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں قائم مسا جد ، مدا رس ، امام با رگا ہوں ، خانقا ہو ں ، مزارات ، چر چ ، اور دیگر مذہبی اداروں کے منتظمین ، معلمین ، مد ر سین ، متولین اور انتظا میہ سے در خواست کی ہے کہ وہ واٹر بورڈ کے فراہمی و نکا سی آب کی مد میں واجبا ت کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں جو کہ ہما را مذ ہبی ، اخلا قی اور قا نو نی فریضہ ہے جبکہ جن مذہبی اداروں نے از خو د واٹر بورڈ کی لا ئن سے کنکشن حا صل کر لئے ہیں ان کو ریگولر کرایا جا ئے تا کہ واٹر بورڈ ان مقا ما ت کی بہتر خد مت کر سکے ، یہ با ت مشا ہدے میں آئی ہے کہ مسا جد ،مذ ہبی مقا ما ت اور دیگر عبا دت گا ہو ں کے منتظمین نے قا نو نی طریقہ کا ر کو نظر اندار کر تے ہو ئے بلا اجا زت واٹر کنکشن لگا رکھے ہیں اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمن صاحب (دا را لعلوم نعیمیہ ) اور سید حسین احمد صاحب (جا معہ دارالعلوم ) اور مختلف مکا تب فکر کے مفتی و علما ء کرام کو خط لکھا تھا ۔مفتی منیب الرحمن صاحب رئیس دارلافتاء ، دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے فتویٰ سے اقتباس ہے کہ پا نی کا غیر قا نونی کنکشن خواہ کسی بھی مقصد کے لئے لیا جا ئے نا جا ئز ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکو رہ اداروں مسا جد ، مدارس ، امام با رگا ہوں ، مزارات ، چرچ و مذہبی اداروں کا 15 دن میں سر وے مکمل کر کے ان کو پانی و سیوریج ٹیکس کے بل فوری طور پر جا ری کریں اور ان سے واجبات کی وصولی کو ممکن بنا ئیں۔

Tags: