حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں ناکام ہے، ثروت قادری

November 9, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 23

یہود وہنود کے پیروکاراسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنابناوٹی مذہب مسلط کرنے کے درپے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دور حاضر کے فتنوں کا مقابلہ عشق رسولﷺ سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ،حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں ناکام ہے ،ناکامی کی وجہ حکمرانوں نے خلفاء راشدین کی بجائے سامراجی قوتوں کو آئیڈیل بنایا ہوا ہے ،یہود وہنود کے پیروکار اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ملک میں اپنا بناوٹی مذہب مسلط کرنے کے درپے ہیں ،پاکستان بنانے کے مخالف آج تاریخ کو مسخ کرنا چاہتے ہیں ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی نے قلم کی طاقت سے باطل قوتوں کے فتنوں کا سر خم کیا۔ ،ہر باطل قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا ،آج پھر یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کے درپے ہیں ان قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبیﷺ سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام اہلسنت دوقومی نظریہ کے پاسبان تھے آپ کے دوقومی نظریہ کی فکر پر قائد اعظم محمد علی جناح گامزن رہے اسی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا ۔