چھٹی کے باوجود ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر رش بر قرار

November 9, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 27

اتوار کا دن خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مخصوص تھا اس کے باوجود دیگر افراد بھی لائسنس بنوانے پہنچ گئے
عام دنوں میں350 سے400 ٹوکن کی تقسیم چھٹی کے دن500 سے بھی تجاوز، آن لائن نظام کی خرابی کے باعث لوگ پریشان
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں  پر عوام کا رش کم نہ ہوسکا، اتوار کا دن لائسنس بنوانے کے لیے خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس کے حصول کیلئے قطار میں کھڑے رہے ، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو بھی لائسنس بنوانے کی اجاز ت اس لیے دی گئی ہے کیونکہ بزرگ شہری اور خواتین کے لیے الگ الگ کاؤنٹربنائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچوں  پر شہریوں کا رش اتوار کو بھی برقرار رہا، لوگ صرف فارم کا ٹوکن حاصل کرنے کی لائن میں کھڑے رہے، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر350سے400ٹوکن جاری کر کے فارم دئیے جارہے ہیں کہ جبکہ اتوار کو یہ تعداد500سے تجاوز کر گئی ہے، اتوار کا دن خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس کے حصول کیلئے موجود تھے ،اضافی نفری، اضافی کاؤنٹرز اور اضافی ڈاکٹرز کے باعث شہریوں کو ریلیف تو ضرور ملا ہے تاہم کچھ شہری پھر بھی شکوہ کناں ہیں،لائسنس برانچ کا آن لائن سسٹم بھی خراب ہے اور اگر کسی نے ناظم آباد کے علاوہ دوسری برانچ سے لرنر یا مستقل لائسنس حاصل کیا ہے تو اس کو مستقل یا ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجراء نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Tags: