اطلاع کے بغیر غیر حاضر رہنے والے9 ڈاکٹرز برطرف

November 9, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 31

صوبائی وزیر صحت نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا، پندرہ ڈاکٹروں کو انتباہی نوٹس جاری
تمام غیر حاضر ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پندرہ دن میں ڈیوٹیوں پر نہ آئے تو برطرف کر دیا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈیوٹیوں سے بغیر کسی اطلاع کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے9ڈاکٹروں کو برطرف کردیا ہے‘ برطرف ہونیوالے ڈاکٹرصوفیہ‘ڈاکٹر ماریہ بلوچ‘ ڈاکٹر سیتا‘ ڈاکٹر جے کماری ‘ڈاکٹر معصومہ‘ ڈاکٹر فرہین ڈاکٹر نورین حنیف‘ ڈاکٹر فرہین اور ڈاکٹر محمد بیگ شامل ہیں‘ جبکہ15 ڈاکٹروں کو انتباہی طور پر فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ 15 یوم کے اندر اندر اپنی ڈیوٹیوں پر آجائیں بصورت دیگر انہیں بھی برطرف کردیا جائیگا‘ اس موقع پر صوبائی وزیر کو یہ بتایا گیا کہ ان  میں سے زیادہ ڈاکٹرز بغیر کسی اطلاع یا اجازت کے بیرون ملک ہیں‘ جواب طلبی کیلئے نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے۔

Tags: