پلاسٹک فیکٹری کی کچرا کنڈی اور جھونپڑیوں میں آتشزدگی

November 9, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 40

پراچہ چوک کے قریب لگنے والی آگ کے سیاہ دھویں سے اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
شانتی نگر ڈالمیا میں خالی پلاٹ پر بنی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) شیر شاہ میں پلاسٹک فیکٹری کی کچر اکنڈی اور ڈالمیا میں خالی پلاٹ پر قائم جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ پراچہ چوک کے قریب کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ سے سیاہ دھوئیں کے بادل اور شعلوں سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا‘ شانتی نگر میں قائم جھگیوں میں آگ لگنے سے تین جھونپڑیاں مکمل طو رپر تباہ اور گھریلو سامان خاکستر ہوگیا جبکہ فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا‘ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب واقع پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری سے متصل موجود کچرے کے ڈھیر میں اتوار کی شام4بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں اور شعلوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا‘ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ کو بجھادیا۔

Tags: