قومی جونیئر ہاکی ٹیم ایشیاء لیگ میں شرکت کیلئے آج ملائیشیا روانہ ہوگی

November 9, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 34

پاکستان وائٹس اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں میچ سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملا ہے کامیابی حاصل کرینگے، طاہر زمان
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی‘ چیف کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان وائٹس اور قومی جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز سے جونیئر کھلاڑیوں کو کافی تجربہ ملا جو ایشیاء کپ میں کام آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے تاہم گول کیپنگ کے شعبے میں انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ چیف کوچ کے مطابق جونیئر ٹیم کو ایشیا کپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ ایشیا کپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو اچھی پرفارمنس کی امید ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میںپاکستان کے پول میں ملائیشیا کی ٹیم ہم پلہ ے اور دونوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Tags: