سلمان خان 9 سال بعد بھی نہیں بدلے‘ سونم

November 9, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 52

پہلی فلم ’’سانوریا‘‘ میں سلمان کے ساتھ کام کیا تھا اب فلم پریم رتن میں کام کررہی ہوں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ 9 سال بعد بھی بالکل نہیں بدلے اور آج بھی پہلے جیسے ہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی فلم ’’ سانوریا‘‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کام کیا تھا اور آج وہ9 سال بعد دوسری مرتبہ فلم ’’پریم رتن دھان پایو‘‘ میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ سونم کپور سے سوال کیا گیا کہ سلمان اس عرصے میں تبدیل ہوئے جس کے جواب میں سونم کا کہنا تھا ‘بالکل بھی نہیں‘ فلم سانوریا میں‘ میں نے سلمان کے ساتھ20 دن کام کیا ہوگا جبکہ پریم رتن دھن پایو میں کام کرتے ہوئے تقریباً220 دن مکمل ہوچکے ہیں‘ وہ ایک اسٹار ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے کبھی اپنا اسٹارڈم نہیں دکھایا‘ سونم کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کا ’’ بینگ ہیومن‘‘ کا خطاب ان پر واقعی جچتا ہے۔ سونم کپور اور سلمان خان کی فلم ’’ پریم رن دھن پایو‘‘ 11نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Tags: