کرسمس ونڈو کی تقریب میں کیٹ ونسلٹ نے میلہ لوٹ لیا

November 9, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 38

پیرس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے پیرس کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ایک شاندار کرسمس ونڈو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے‘ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ کے پیرس اسٹور میںکرسمس ونڈو کی نقاب کشائی کے موقع پر افسانوی کہانیوں پر مشتمل کٹھ پتلیوں کا کھیل بھی پیش کیا گیا۔ پیرس کے ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے درمیان کرسمس کے موقع پر گاہکوں اور خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے مقابلے ہوتے ہیں جن میں وہ کٹھ پتلیوں اور میکانکی آلات کے ساتھ جادوئی کھیل پیش کرتے ہیں اور بچے بڑے شوق سے کٹھ پتلیوں کے تماشے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔

Tags: