آج کی عورت ہر شعبے میںمردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘دپیکا پڈوکون

November 9, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 23

خواتین کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے
پرانے وقتوں کی باتیں سن کر صلاحیتوں کو ضائع نہ کیا جائے
خواتین کا دن منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ اداکارہ کا ویڈیو انٹرویو
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو محض پرانے وقتوں کی باتیں سن کر اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا‘92.7 بگ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ خواتین کا دن منایا جائے اور زندگی میں ان کے نپے تلے کردار پر روشنی ڈالی جائے‘ اداکار کا کہنا تھا کہ آج کی عورت زندگی کے ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ لہٰذا اب اسے دوسرے درجے کے شہری کے طور پر پیش کرنے کیلئے وومن ڈے منعقد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ اداکارہ نے کہا کہ میرا دنیا میں موجود تمام خواتین کیلئے پیغام ہے کہ ہم سب کو اپنے آپ پر مکمل بھروسہ رکھنا ہوگا اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا۔

Tags: