پالتو کتوں سے عمران کا لگائو ریحام کی علیحدگی کی وجہ بنا

November 9, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 23

عمران کے رشتہ داروں کا آنا بھی ریحام کو ناگوار گزرتا تھا
ریحام اور عمران کے درمیان کئی معاملوں پر تلخیاں رہیں
گھر میں تبدیلیاں بھی جھگڑے کا سبب تھیں، برطانوی اخبار کی رپورٹ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جمائمہ سے تعلق اور پالتو کتوں سے حدود درجہ لگائو ریحام خان سے علیحدگی کی وجہ بنا۔ ریحام خان کی زندگی جہنم بنادی تھی، اختلافات اس حد تک تھے کہ ریحام بیڈروم میں عمران خان کے پالتو کتوں کے آنے کے بھی خلاف تھیں، ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آتے، عمران خان کے عزیز واقارب کا یہاں آنا ریحام خان کو ناگوار گزرتا تھا، گھر میں بھی بغیر کسی کی اجازت کے تبدیلیاں کی گئیں۔ عمران خان نے ریحام کو تین مرتبہ ’’طلاق ، طلاق، طلاق‘‘ کا ایس ایم ایس بھیجا بعد میں ایک ای میل بھی کی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خاندانی اور قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریحام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنا دی تھی۔ 62 برس کے عمران خان اور 42 برس کی ریحام کے درمیان کئی معاملوں پر تلخیاں رہیں۔ بنی گالا میں گھر سے متعلق ریحام نے اہم تبدیلی یہ کی تھی کہ عمران خان کے پالتو کتوں کا کمرے میں داخلہ بند کردیا تھا اور عمران خان کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کتوں کو گھر سے باہر کمرے میں منتقل کردیا تھا جس پر عمران خان کو شدید ناگواری تھی۔ گھر میں تبدیلیاں بھی کی گئیں تاکہ ریحام کی چھوٹی بیٹی ساتھ رہ سکے اور بڑی بیٹی اور بیٹا آجاسکیں۔

Tags: