نواز شریف کو بتایا جائے وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، پیپلز پارٹی

November 9, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 25

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی میر نادر علی مگسی، مخدوم جمیل الزماں،خورشید احمد جونیجواور سلیم رضا جلبانی نے وزیراعظم کے ترجمان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف کو چاہئے کہ وہ نواز شریف کو بتائیں کہ وہ صرف لاہور کے وزیراعظم نہیں بلکہ وہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ۔ وفاقی حکومت کو مسائل صرف اور صرف پنجاب اور خصوصاً تخت لاہور میں ہی نظر آرہے ہیں ملک بھر میں امن وامان ، انرجی بحران، صنعتی سیکٹر زوال پذیر، بے روزگاری، دہشت گردی و قدرتی آفات کے متاثرین  جیسے سنگین مسائل درپیش ہیں ۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ سندھ حکومت کا ساتھ دے اور سندھ کو احساس محرومی کی جانب سے دھکیلنے کے بجائے جو وعدے اور جو سندھ کا حق ہے اسے ادا کریں اور دہشت گردوں سے نبرد آزما جنگ میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں جو 12ارب روپے دہشت گردی سے لڑنے کیلئے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا اسے جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ سندھ حکومت اپنے مسائل پر قابو پاسکے ۔

Tags: