ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار کی گاڑی پر حملہ

November 9, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 35

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار ملزمان متحدہ قومی موومنٹ یوسی21 میں چیئر مین کے نامزد امیدوار عدنان خان کی ویگو جیپ نمبر KU-1948 کے شیشے توڑ کر فرار  ہوگئے۔ پولیس کے مطابق الحق اپارٹمنٹ  کے رہائشی عدنان خان اپن گاڑی اپارٹمنٹ کے باہر کھڑی کرکے گئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان ڈنڈے اور پتھر مار کر اس کے شیشے توڑ گئے۔

Tags: