سی ٹی ڈی سربراہ کی جان کو خطرات لاحق

November 10, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 25

دہشت گردوںکیخلاف سندھ میں کارروائیوں میں تیزی اور سول لائن کو سب جیل قرار دیے جانے کے خطرات بڑھ گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے پر سربراہ سی ٹی ڈی پر حملے کا خطرہ بڑھ گیا، ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی اور تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی سول لائن کو سب جیل کا درجہ ملنے کے بعد کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایڈیشنل آئی  جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی اور دیگر افسران پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ پر حملے سے متعلق خط رینجرز اور آئی جی سندھ کو بھی لکھ دیا گیا ہے، واضح رہے کہ سی ٹی ڈی سول لائن کو سب جیل کا درجہ دیے جانے کے بعد سے ہی سی ٹی ڈی کی عمارت کی سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر اور سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں، کیونکہ ماضی میں مذکورہ عمارت کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Tags: