پولیو ورکرز کی سیکیوٹی کیلئے رینجرز اہلکار تعینات

November 10, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 297

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح شہر میں جاری پولیو مہم کی سیکورٹی پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں رینجرز کی 8 موبائل، 11 موٹر سائیکل اسکواڈ اور8 اہلکار تعینات کر دئیے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں44 موبائل78 موٹر سائیکل اسکواڈ اور664 رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، اور ڈسٹرکٹ سائوتھ میں رینجرز کی6 موبائلیں 9 موٹر سائیکل اسکواڈ 100 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں رینجرز کی  مجموعی تعداد 60 موبائل، 90 موٹر سائیکل  اسکواڈ اور872 ایلکار تعینات ہیں جو کہ شہر میں جاری پولیو مہم کی سیکورٹی سنبھالیں گے۔

Tags: